ایران نے قبرص کے ذریعے اسرائیل کو اہم پیغامات بھجوا دئیے
نیکوسیا(آئی این پی )ایران نے اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران قبرص کے ذریعے دشمن ملک کو اہم پیغامات بھجوا دئیے ۔ قبرص کے صدر نکوس کرسٹوڈولائیڈس نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایران نے اسرائیل کو کچھ اہم پیغامات پہنچانے کو کہا ۔
اگرچہ انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ اہم پیغامات کیا ہیں اور کس نے بھیجے ہیں لیکن گزشتہ روز قبرص کے وزیر خارجہ اور ان کے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں دونوں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نکوس کرسٹوڈولائڈس اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطے میں وہ اہم پیغامات پہنچائیں گے ۔ قبرص نے خطے سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا میں مدد کی پیشکش کردی اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات سے باز رہا جائے جوتنازع کو بڑھا سکتے ہیں۔