بھارت :پل گر نے سے 5 ہلاک 20افراد دریا میں بہہ گئے
پونے (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر پونے میں دریا پر بنا پُل گر گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔ پل گرنے کے باعث 20 افراد کا دریا میں بہہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
لوگ پانی کا تیز بہاؤ دیکھنے کے لیے پل پر جمع ہوئے تھے ، پل ٹوٹتے وقت 100 سے 120 لوگ موجود تھے ،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے کے نتیجے میں 20 سے 25 افراد پل کے ملبے تلے دبے ہیں۔ پانی کے ریلے میں بہنے والے متعدد افراد کو بچا لیا گیا۔