ایران میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ

لندن(اے ایف پی)ایران میں انٹرنیٹ کا مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا ، لندن کے ایک آن لائن واچ ڈاگ نے کہا کہ تہران اور۔۔
اسرائیل کے درمیان تناؤ بڑھنے کے ساتھ ہی بدھ کے روز ایران تقریباًمکمل انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کی حالت میں تھا۔ نیٹ بلاکس نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا براہ راست نیٹ ورک ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ ایران اب مکمل طور پر قومی انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے درمیان ہے ۔