بانی ایم کیو ایم شدید بیمار لندن کے ہسپتال منتقل
لندن(دنیا مانیٹرنگ )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو شدید علالت کی حالت میں لندن کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔
لندن میں مقیم الطاف حسین کے ساتھی قاسم علی رضا نے ایکس پر کہا بانی ایم کیو ایم ملکی و بین الاقوامی صورتحال، لندن میں متعدد مقدمات، شدید مالی مشکلات کی وجہ سے طویل عرصے سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔خیال رہے الطاف حسین گذشتہ تین دہائیوں سے لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہے ۔ 2016 میں کراچی میں ان کی ایک متنازعہ تقریر کے بعد پاکستان میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے اپنی جماعت کو الطاف حسین سے علیحدہ کر لیا تھا۔