بھارتی، پولش، ہنگرین اور امریکی خلاباز اسپیس مشن مکمل کر کے واپس

بھارتی، پولش، ہنگرین اور امریکی  خلاباز اسپیس مشن مکمل کر کے واپس

واشنگٹن (اے ایف پی)اسپیس ایکس کا خلائی کیپسول ’ایگزیم مشن 4‘ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد منگل کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں اتر گیا۔

 عملے میں بھارت، پولینڈ، ہنگری اور امریکا سے تعلق رکھنے والے خلاباز شامل تھے ، جنہوں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر 20 دن گزارے ۔مشن کی قیادت سابق ناسا خلاباز پیگی وِٹسن نے کی جبکہ بھارتی خلاباز شبھانشو شکلا، پولینڈ کے سلاووس اوزنونسکی اور ہنگری کے تیبور کاپو خلائی مشن میں شریک تھے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں