نیو یارک :مریخ کا 25 کلو وزنی پتھر 53لاکھ ڈالر میں نیلام، ڈائنو سار ڈھانچہ 30کروڑ ڈالر میں فروخت
نیو یارک (دنیا مانیٹرنگ) نیویارک میں نایاب جیالوجیکل اشیا کی نیلامی میں زمین پر موجود سب سے بڑا مریخ کا پتھر 53 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔
تاہم توجہ کا مرکز 30 کروڑ ڈالر میں فروخت ہونے والا نوجوان ڈائنو سار کا ڈھانچہ رہا۔ 25 کلو وزنی مریخ کا پتھر نومبر 2023 میں نائیجر کے صحرا سے ملا تھا، جبکہ 140 ہڈیوں پر مشتمل ڈائنو سار کا نایاب ڈھانچہ 1996 میں امریکا میں دریافت ہوا تھا۔