منشیات کیس:انڈونیشیا میں سزائے موت پانیوالا فرانسیسی شہری 17 سال بعد رہا
پیرس (اے ایف پی)انڈونیشیا میں منشیات کیس میں موت کی سزا پانے والے فرانسیسی شہری سرج ایٹلاوئی کو 17 سال بعد مشروط رہائی مل گئی تاہم رہائی کی شرائط سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
61 سالہ ایٹلاوئی کو فروری میں فرانس لایا گیا تھا ،جہاں ان کی سزا 30 سال قید میں تبدیل کی گئی تھی۔ جمعہ کو جیل سے باضابطہ رہائی ملی۔ ان کی اہلیہ نے اسے آزادی کا سانس قرار دیا۔ وکیل کے مطابق یہ کہانی صبر، حوصلے اور انسانیت کا سبق ہے ۔