83سال بعد جاپانی جنگی جہاز ’’تیروزکی‘‘ کی باقیات سمندر میں دریافت
ٹوکیو (اے ایف پی) بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم نے سولومون آئی لینڈز کے قریب گہرے سمندر میں 1942 کے جاپانی جنگی جہاز ’’تیروزکی‘‘ کی باقیات دریافت کر لیں۔
امریکی تنظیم نے 800 میٹر گہرائی میں جہاز کا ملبہ اور اس کے گن بیرلز کی ویڈیو فوٹیج بھی حاصل کی۔ اس جہاز کو امریکی ٹارپیڈو نے نشانہ بنایا تھا جس میں 9 ملاح ہلاک ہوئے تھے ، جبکہ بیشتر عملہ بچ گیا تھا۔