بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا امریکی فوڈ چین پر حملہ
لکھنو(دنیامانیٹرنگ )بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے اتر پردیش میں امریکی فوڈ چین پر حملہ کرکے زبردستی ریسٹورنٹسبندکرادئیے ۔حملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔۔۔
جس میں مشتعل افراد جھنڈے اٹھائے فوڈ چین میں داخل ہوکر زبردستی ریسٹورنٹس بند کرارہے ہیں۔واضح رہے بھارت میں ہندو ‘ساون’ کو ایک مقدس مہینہ تصور کرتے ہیں، اس موسم کے دوران بہت سے ہندو روزے رکھتے ہیں، ان دنوں گوشت، شراب حتٰی کہ پیاز اور لہسن کے استعمال سے بھی پرہیز کرتے ہیں۔