یوکرین پر روسی حملے ، 4افراد ہلاک
کیف (اے ایف پی) یوکرین نے کہا ہے کہ ہفتے کو روسی میزائل حملوں میں4افراد ہلاک ہو گئے ، جب کہ یوکرین کے ڈرون حملے کے باعث روس کے جنوبی روستوف ریجن میں چار گھنٹے کیلئے ٹرین سروس معطل رہی۔
وسطی یوکرین کے صنعتی علاقے ڈنیپروپیٹرووسک میں روسی میزائل نے کلینک، سکول اور ثقافتی مرکز کو تباہ کر دیا، جبکہ کئی مکانات اور گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔