شمالی کوریا کا 5ہزار ٹن وزنی نیا جنگی جہاز بنانے کا اعلان

شمالی کوریا کا 5ہزار ٹن وزنی  نیا جنگی جہاز بنانے کا اعلان

پیونگ یانگ (اے ایف پی)شمالی کوریا نے اپنے بحری بیڑے کیلئے ایک اور 5ہزار ٹن وزنی ڈیسٹروئیر تیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

۔نیا بحری جہاز ناپھو شپ یارڈ میں تیار کیا جا رہا ہے ، اسے 10 اکتوبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جو حکمران ورکرز پارٹی کی سالگرہ کا دن ہے ۔واضح رہے اپریل میں کم جونگ اُن نے پہلا 5ہزار ٹن وزنی ڈیسٹروئیر ’چو ہ یون‘ لانچ کیا تھا، جبکہ مئی میں ’کانگ کان‘ کی ناکام لانچ کے بعد اسے جون میں دوبارہ متعارف کرایا گیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں