کولمبیا :سابق صدر کو 12 سال قید
بوگوٹ(اے ایف پی)کولمبیاکی ایک عدالت نے سابق صدر الوراؤ اُریبے کو گواہوں پر دباؤ ڈالنے کے جرم میں 12سال قید (گھریلو نظر بندی) کی سزا سنا دی ہے ۔
یہ ملک کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی سابق صدر کو مجرم قرار دے کر سزا دی گئی ہے ۔73 سالہ سابق صدر نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔