روس سے تیل خریداری کی بندش بھارت کا اچھا قدم ـ:ٹرمپ

روس سے تیل خریداری کی بندش  بھارت کا اچھا قدم ـ:ٹرمپ

واشنگٹن،لاس اینجلس،نیو یارک (اے ایف پی) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے واقعی روس سے تیل خریدنا بند کر دیا ہے تو یہ ایک اچھا قدم ہے ۔

 بیان ایسے وقت میں آیا جب امریکہ نے روسی تیل و اسلحہ خریدنے پر انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ادھر انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اس حوالے سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے عالمی مارکیٹ کی صورتحال دیکھ کر کیے جاتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ اور کولمبیا یونیورسٹی کے درمیان 20 کروڑ ڈالر کے تصفیہ کے بعد وفاقی فنڈنگ پر پابندی ختم کر دی گئی جو پرو فلسطینی مظاہروں کے بعد یہود دشمنی سے متعلق الزامات پر عائد کی گئی تھی۔یونیورسٹی نے اضافی 2.1 کروڑ ڈالر جرمانہ بھی ادا کیا۔ ماہرین تعلیم نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیرقانونی اور سیاسی دباؤ پر مبنی معاہدہ قرار دیا ہے ۔کئی امریکی ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی نے صدر ٹرمپ کے اس صدارتی حکم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے جس کے تحت بچوں کو جنس کی تصدیقی طبی دیکھ بھال سے روکنے کی کوشش کی گئی۔کیلیفورنیا سمیت 16 ریاستوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حکم نوجوانوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس سے کلینکس کے کام متاثر ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں