سعودی عرب:منشیات سمگلنگ کیس ایک دن میں 8 افرادکو پھانسی
ریاض (اے ایف پی)سعودی عرب میں ایک ہی دن میں 8 غیر ملکیوں کو پھانسی دی گئی ہے ، جن میں چار صومالی اور تین ایتھوپین باشندے شامل ہیں۔
ان پر نجران میں ہیروئن سمگلنگ کا الزام تھا۔ سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق ایک سعودی شہری کو اپنی ماں کے قتل پر بھی سزائے موت دی گئی۔ رواں سال اب تک 230 افراد کو پھانسی دی جا چکی ، جن میں سے 154 منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث تھے ۔