نائیجیریا:ڈاکوؤں کا حملہ 50 سے زائد افراد اغوا
کانو(اے ایف پی)نائیجیریا کے صوبہ زامفارا کے گاؤں سبون گارین دمری میں ڈاکوؤں نے حملہ کر کے 50 سے زائد افراد کو اغوا کر لیا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یہ رواں سال کا پہلا بڑا گروہی اغوا ہے ۔ ڈاکوؤں کی یہ کارروائیاں منظم جرائم کی صورت اختیار کر چکی ہیں ، جس سے دیہی آبادی، زراعت اور خوراک کا نظام شدید متاثر ہو رہا ہے ۔