ڈبلیو ایچ او نے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دیدیا
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )مدینہ منورہ کو عالمی ادارہ صحت نے ‘‘ہیلتھی سٹی ’’یعنی صحت مند شہر قرار دے دیا۔
سعودی پریس ایجنسی (SPA)کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ڈبلیو ایچ او نے مدینہ منورہ کو 80 مختلف معیار پر پورا اترنے کے بعد یہ درجہ عطا کیا،یہ درجہ ایسے شہروں کو دیا جاتا ہے جو شہری صحت، ماحولیات اور فلاح و بہبود کے شعبے میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہیں۔اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیر صحت فہد الجلجل سے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایکریڈیشن سرٹیفکیٹ وصول کیا۔