ٹرمپ کا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا پر 1ارب ڈالر جرمانے کا مطالبہ
لاس اینجلس (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا پر ایک ارب ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یہ جرمانہ 2024 میں غزہ سے متعلق طلبا کی احتجاجی تحریکوں کے دوران یو سی ایل اے کے۔۔۔
رویے میں یہود دشمنی کے الزامات کے تناظر میں کیا گیا ۔صدر یو سی جیمز ملیکن نے کہا کہ یہ مالی مطالبہ یونیورسٹی سسٹم کیلئے تباہ کن ہوگا ،طلبا اور کیلیفورنیا کے عوام کو شدید نقصان پہنچائے گا۔گورنر کیلیفورنیا گیون نیوزوم نے کہا یو سی صدر کے دباؤ میں نہیں آنا چاہیے ۔