مالی :فوجی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش، 20 سکیورٹی اہلکار گرفتار

مالی :فوجی حکومت کا تختہ الٹنے کی  سازش، 20 سکیورٹی اہلکار گرفتار

ڈاکار(اے ایف پی)مغربی افریقی ملک مالی میں حکام نے فوجی بغاوت کی کوشش کے الزام میں 20سکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ۔

 فرانسیسی میڈیا کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے اداروں کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔واضح رہے مالی کی موجودہ حکومت خود بھی فوجی بغاوت کے ذریعے برسراقتدار آئی تھی، اب اسی فوجی نظام کے خلاف ایک اور ممکنہ بغاوت کی سازش بے نقاب ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں