غزہ میں اسرائیلی بربریت پر بھارتی حکومت کی خاموشی شرمناک :پریانکا گاندھی

غزہ میں اسرائیلی بربریت  پر بھارتی حکومت کی خاموشی  شرمناک :پریانکا گاندھی

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہا غزہ میں اسرائیلی بربریت پر بھارتی حکومت کی خاموشی شرمناک ہے ، اسرائیل وہاں نسل کشی کر رہا ہے ۔

 پریانکا نے کہا اسرائیل 60 ہزار سے زیادہ افراد کا قتل کرچکا۔ اسرائیلی پابندیوں کے باعث بچے بڑے سب غذائی قلت سے مر رہے ہیں۔انہوں نے کہا سچائی کیلئے کھڑا ہونے والوں کا حوصلہ اسرائیلی مظالم اور نفرت سے کبھی نہیں ٹوٹے گا۔پریانکا کا کہنا تھا غزہ کے بہادر صحافیوں نے ہمیں بتایا حقیقی صحافت کیا ہے ؟، خدا ان کی روح کو سکون دے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں