بھارت میں ’آئی لَو محمدؐ‘ مہم کے بعد مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز ، متعدد عمارتیں مسمار

بھارت میں ’آئی لَو محمدؐ‘ مہم کے بعد  مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن  تیز ، متعدد عمارتیں مسمار

کانپور(دنیا مانیٹرنگ)بھارت میں مسلمانوں کی جانب سے شروع کی گئی ’آئی لَو محمد ؐ‘ مہم کے بعد بریلی میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز ہوگیا،مقدمات میں نامزد اور گرفتار افراد کی جائیدادیں بھی مسمار کرنی شروع کردیں۔۔۔

پولیس نے بریلی میں مولانا توقیر رضا خان کے معاون ڈاکٹر نفیس کے دو بینکویٹ ہال مسمار کردیے جبکہ ‘رضا پیلس’ نامی عمارت کو بھی مسمار کردیا۔ پیلی بھیت میں مولانا توقیر رضا کے ایک اور معاون کے مکان کو سیل کردیا گیا ہے جسے آج مسمار کردیا جائے گا۔واضح رہے کانپور میں 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ؐ کے جلوس میں مسلمانوں کی جانب سے آئی لَو محمد ؐ کا بینر لگایا گیا جس پر انتہا پسند ہندوؤں نے ہنگامہ کھڑا کیا۔پولیس نے 20 مسلمانوں پر مقدمہ درج کرلیا۔مسلمانوں کی گرفتاری پر بھارت بھر میں اشتعال پھیل گیا اور کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں