نیوز ایجنسیز سچائی کی محافظ
ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیونے نیوز ایجنسیز کو پوسٹ ٹروتھ دور میں سچائی کا محافظ قرار دیا ہے۔۔۔
انہوں نے خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت پر انحصار معلومات کی صحت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ۔ پوپ نے کہا کہ آزاد اور اخلاقی صحافت جھوٹ اور گمراہ کن معلومات کے خلاف حفاظتی دیوار ہے ۔ انہوں نے صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی محنت کے بغیر جنگ زدہ علاقوں کی خبریں نہیں پہنچتیں۔