ایما زون کلاؤڈ میں خرابی، دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر
پیرس(اے ایف پی)ایما زون ویب سروسز میں فنی خرابی کے باعث پیر کو دنیا بھر میں کئی معروف آن لائن پلیٹ فارمز گھنٹوں بند رہے۔۔۔
متاثرہ سروسز میں پرائم ویڈیو، ڈزنی پلس، فورٹ نائٹ، ایئر بی این بی، اسنیپ چیٹ، ڈولنگو، سگنل، واٹس ایپ اور برطانیہ کے کچھ بینک شامل تھے ۔واضح رہے ایما زون ویب سروسزدنیا بھر میں کلاؤڈ انفراسٹرکچر کا تقریباً ایک تہائی سنبھالتا ہے ۔ کمپنی کے مطابق مسئلہ ڈی این ایس میں خرابی کی وجہ سے پیدا ہوا۔ ماہرین نے اس واقعے کو ڈیجیٹل انحصار کی خطرناک علامت قرار دیا ہے ۔