زہران ممدانی:غیر معروف سیاستدان سے نیویارک کے میئر بننے تک کا سفر

زہران ممدانی:غیر معروف سیاستدان  سے نیویارک کے میئر بننے تک کا سفر

نیویارک(دنیا مانیٹرنگ)ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار زہران ممدانی نے نیو یارک کے میئر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین میئر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔۔۔

،محض ایک سال پہلے تک ممدانی نیویارک کی اسٹیٹ اسمبلی کے نسبتاً غیر معروف رکن تھے ، جن کی میئر بننے کی کوشش سیاسی مبصرین کی نظر میں ایک دور کی بات سمجھی جاتی تھی۔ مگر مہم کے ہر مرحلے پر ان کی حمایت میں اضافہ ہوتا گیا، رضاکاروں کی تعداد بڑھتی گئی، انتخابی فنڈز ریکارڈ سطح پر پہنچتے گئے اور آخرکار ڈیموکریٹک پرائمری اور عام انتخابات دونوں میں کامیابی حاصل کرکے ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے 111 ویں میئر منتخب ہو گئے ۔2024 کے موسم گرما میں ظہران ممدانی نے مختلف لیبر رہنماؤں، اتحادیوں اور میڈیا شخصیات سے ملاقاتیں شروع کیں۔ چائے کے کپ پر ہونے والی اُسی بات چیت سے میئر کے لیے باضابطہ مہم کی بنیاد پڑی۔23 اکتوبر 2024 کو ممدانی نے باقاعدہ اپنی مہم کا آغاز کیا اور تین اہم پالیسی نکات پیش کیے ، نیو یارک بھر میں مفت بس سروس، بچوں کی مفت نگہداشت اور گھروں کا کرایہ منجمد کرنا۔4 دسمبر 2024 کو سیکڑوں رضاکار ممدانی کی پہلی ٹاؤن ہال میٹنگ میں شامل ہوئے ۔

14 جنوری 2025 کو 6 لاکھ 42 ہزار ڈالرز کے ایکشن فنڈز جمع کر کے ممدانی تمام امیدواروں سے آگے نکل گئے ۔یکم مارچ 2025 کو اینڈریو کومو میئر کے لیے میدان میں اُترے ۔12 مارچ کو ٹرمپ کی بارڈر پالیسی پر احتجاج کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں ممدانی شریک تھے ۔ 24 گھنٹوں میں اڑھائی لاکھ ڈالر مزید چندہ ہو گیا۔24 مارچ کو ظہران ممدانی انتخابی چندہ جمع کرنے کی حد پوری کرنے والے پہلے امیدوار بن گئے ۔24 جون کو ڈیموکریٹک پرائمری میں ممدانی غیر متوقع طور پر بڑی برتری سے کامیاب ہوئے ، اینڈریو کومو نے شکست مان لی۔ لیکن پھر 14 جولائی کو کومو نے بطور آزاد امیدوار میئر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔6 اگست کو خبر آئی کہ کومو اور صدر ٹرمپ کے درمیان خفیہ بات چیت ہوئی ہے ۔ 14 ستمبر کو نیو یارک کی گورنر اور پھر سپیکر نے ممدانی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔24 اکتوبر کو حکیم جیفریز نے ممدانی کی حمایت کر دی، ممدانی نے اسلاموفوبیا کی مذمت کرتے ہوئے جذباتی خطاب کیا۔3 نومبر کو صدر ٹرمپ نے اینڈریو کومو کی حمایت کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ یہ انتخاب امریکی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم کرتا ہے کیونکہ صدر ٹرمپ اور دنیا کی ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود ممدانی نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں