جمہوریہ کانگو :پل کوبالٹ کان پرگرگیا،32کان کن ہلاک
لبمباشی(اے ایف پی)جمہوریہ کانگو میں ایک کوبالٹ کان پر پل گرنے سے 32 کان کن ہلاک ہو گئے۔
صوبہ ہوت کٹنگا کے وزیرداخلہ رائے کومبا میوندے نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پل ہفتے کے روز کان میں سیلاب کے باعث متاثر ہوا تھااور گزشتہ روز گرگیا، 32 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور خدشہ ہے کہ کان میں مزید کان کن بھی ہوسکتے ہیں ۔کانگو کوبالٹ کی عالمی سپلائی کا 70 فیصد سے زیادہ پیدا کرتا ہے جو الیکٹرک کاروں، بہت سے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز اور موبائل فونز میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کیلئے ضروری ہے ۔