روس کیساتھ کاروبارپرسخت پابندیاں لگائیں گے :ٹرمپ

روس کیساتھ کاروبارپرسخت پابندیاں لگائیں گے :ٹرمپ

قانون سازی پر کام جاری ،ایران پربھی پابندیاں لگ سکتی ہیں :امریکی صدر ٹرمپ نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی فائلیں عام کرنے کی حمایت کردی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کو خبردار کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ایک بیان میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ کاروبار کرنے والا ہر ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا، ایران کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔ری پبلکن رہنما روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کی قانون سازی پر کام کررہے ہیں۔دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی فائلیں عام کرنے کی حمایت کردی ،انہوں نے اپنی ہی پارٹی کے قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلیں عام کرنے کے لئے ووٹ دیں۔ٹرمپ کاکہناتھاکہ ہمارے پاس چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے ۔ عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ اِن شخصیات میں سے ہیں جن کا ذکر ایپسٹین فائلز میں ہے ۔امریکی قانون سازوں نے بدنام زمانہ فنانسر اور سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے اثاثوں سے حاصل کردہ 20ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات جاری کی ہیں۔جیفری ایپسٹین اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کی دستاویزات نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے ۔وال سٹریٹ جرنل کے ایک جائزے سے پتا چلا ہے کہ 2ہزار324 ای میل تھریڈز میں سے 1600 سے زیادہ میں ٹرمپ کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں