سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آج وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی  آج وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات

ریاض/واشنگٹن (رائٹرز)سعودی عرب کے ولی عہد اور عملی حکمران شہزادہ محمد بن سلمان آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔۔۔

 اس دورے کا مقصد تیل اور سکیورٹی پر طویل المدتی تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہے جبکہ تجارت، ٹیکنالوجی اور ممکنہ طور پر سول نیوکلیئر پروگرام میں شراکت داری کو بڑھانا بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔تقریباً سات سال بعد دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک تعلقات کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ ٹرمپ 600 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے وعدے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جبکہ انسانی حقوق کا ذکر کرنے سے وہ ممکنہ طور پر دوبارہ گریز کریں گے ۔سعودی ولی عہد خطے کی کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا سے سکیورٹی کی یقین دہانیاں چاہتے ہیں، نیز آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سول نیوکلیئر پروگرام میں تعاون بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں