برطانیہ:سابق ڈاکٹر پر 38 مریضوں سے جنسی جرائم کے الزامات
لندن(اے ایف پی)برطانیہ میں سابق ڈاکٹر نیتھنیل سپینسر پر 38 مریضوں سے جنسی جرائم کے الزامات لگائے گئے ہیں،متاثرین میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
2017 سے 2021 کے دوران اسٹوک آن ٹرینٹ اور ڈڈلی کے دو ریاستی ہسپتالوں میں جرائم کے واقعات پیش آئے ۔کیس کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں ، پہلی سماعت 20 جنوری کو ہوگی۔