امریکا سے مزید 55 ایرانی ڈی پورٹ ، تہران کا احتجاج

امریکا سے مزید 55 ایرانی  ڈی پورٹ ، تہران کا احتجاج

تہران(اے ایف پی)ایران نے کہا امریکا سے ملک بدر کیے گئے 55 ایرانی شہری آئندہ چند روز میں وطن واپس پہنچیں گے۔ یہ صدر ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسیوں کے تحت ہونے والی دوسری بڑی ملک بدری ہے۔

اس سے قبل ستمبر میں ایک سو بیس ایرانی تہران واپس بھیجے گئے تھے، امریکا مجموعی طور پر 400 ایرانیوں کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا امریکی اقدامات بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔دوسری جانب ایران نے بڑے مالیاتی فراڈ کے مرکزی ملزم محمد رضا غفاری کو پھانسی دے دی، جو ہزاروں افراد سے کروڑوں ڈالر بٹورنے کے الزام میں سزا یافتہ تھا۔ عدلیہ کے مطابق غفاری نے 2013 میں گاڑیاں کم قیمت پر دینے کے نام پر سکیم شروع کی، جو بعد میں رئیل اسٹیٹ اور سرمایہ کاری منصوبوں تک پھیل گئی۔ صرف چار فیصد متاثرین کو گاڑیاں مل سکیں جبکہ باقی رقم نئے سرمایہ کاروں سے پوری کی جاتی رہی۔ کیس میں 28 ہزار سے زائد شکایات اور 28 ملزم شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں