ڈھاکہ:عوامی بغاوت کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی اجتماعی قبر کی کھدائی

ڈھاکہ:عوامی بغاوت کے دوران ہلاک  ہونے والے افراد کی اجتماعی قبر کی کھدائی

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیشی پولیس نے گزشتہ سال سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف عوامی بغاوت کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی اجتماعی قبر کی کھدائی شروع کر دی۔

اقوامِ متحدہ کی معاونت سے جاری اس عمل میں ارجنٹائن کے معروف فرانزک ماہر لوئس فونڈیبرائیڈر رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ رضاکار ادارے انجمن مفید الاسلام نے رائیر بازار قبرستان میں جولائی میں 80 اور اگست 2024 میں 34 لاوارث لاشیں دفن کی تھیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق کریک ڈاؤن میں 1400 افراد مارے گئے۔ سی آئی ڈی سربراہ کے مطابق قبر میں تقریباً 114 لاشیں ہوسکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں