سعودی عرب اور قطر کے درمیان ہائی سپیڈ ریلوے کا معاہدہ
ریاض (اے ایف پی)سعودی عرب اور قطر نے ریاض اور دوحہ کے درمیان ہائی سپیڈ ریلوے تعمیر کرنے کا معاہدہ کر لیا ۔ریلوے کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہوگی ،سفر میں تقریباً دو گھنٹے لگیں گے۔۔۔
منصوبے میں سعودی شہر الحوفوف اور دمام بھی شامل ہوں گے ، سالانہ ایک کروڑ مسافر مستفید ہوں گے ۔ معاہدے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دستخط کئے ۔