شامی حکومت کا یہودی تنظیم کو املاک واپسی کا لائسنس جاری
دمشق(اے ایف پی) شام نے ایک یہودی شامی تنظیم کو باضابطہ لائسنس جاری کر دیا جو سابق حکومتوں کی جانب سے ضبط کی گئی
یہودی املاک کی فہرست سازی اور واپسی پر کام کرے گی۔ سماجی امور کی وزیر ہند کبوات کے مطابق’’ جیوش ہیریٹیج اِن سیریا فاؤنڈیشن‘‘کو اجازت دینا اس بات کا پیغام ہے کہ نئی ریاست تمام مذاہب کے شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک چاہتی ہے ۔ تنظیم کے بانیوں میں شامل ہنری حمرا نے کہا ٹیم مقدس مقامات کی بحالی اور ان تک عالمی یہودی برادری کی رسائی یقینی بنائے گی۔