امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کا آغاز
نئی دہلی (اے ایف پی) امریکا اور بھارت کے درمیان دو روزہ تجارتی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ، دونوں ممالک روسی تیل کی خریداری پر 50 فیصد امریکی محصول کے بعد معاملات طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز امریکی نائب تجارتی نمائندہ رِک سوئٹزر نے نئی دہلی کا دورہ کیا۔واضح رہے بھارت ان چند بڑی معیشتوں میں شامل ہے جس کے ساتھ ابھی تک امریکا کا کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوا۔جس کے باعث بھارت میں روزگار، اقتصادی نمو کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں۔