سوڈان :فوجی طیارہ تباہ عملے کے تمام افراد ہلاک
خرطوم(دنیا مانیٹرنگ)سوڈانی فوج نے کہا ہے کہ اس کا ایک طیارہ ملک کے مشرقی حصے میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران تباہ ہو گیا۔۔
، جس میں عملے کے تمام افراد ہلاک ہو گئے ۔ دو فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ طیارہ ساحلی شہر پورٹ سوڈان میں تکنیکی خرابی کا شکار ہوا۔انہوں نے کہا کہ عملے کے ارکان ہلاک ہو گئے لیکن یہ نہیں بتایا کہ طیارے میں کتنے اہلکار سوار تھے ۔