تھائی لینڈ، کمبوڈیا سرحدی جنگ میں شدت ، 5لاکھ شہری بے گھر

تھائی لینڈ، کمبوڈیا سرحدی جنگ  میں شدت ، 5لاکھ شہری بے گھر

بینکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر خونریز جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں ، حالیہ لڑائی میں 14 افراد ہلاک اور ۔۔۔

پانچ لاکھ سے زائد شہری گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔ اتوار کو معمولی جھڑپ سے شروع ہونے والا تنازع فضائی حملوں، ٹینکوں اور ڈرونز کے استعمال تک پہنچ گیا۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے کا آغاز کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔امریکا، چین اور آسیان کی ثالثی کے باوجود جنگ بندی برقرار نہ رہ سکی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں