ایما زون کا بھارت میں 35 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان
نئی دہلی(اے ایف پی)ایما زون نے بھارت میں 2030 تک 35 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔۔۔
جس کے نتیجے میں10لاکھ ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے ۔ایما زون کے مطابق یہ سرمایہ کاری اس کے پچھلے 15 برسوں میں بھارت میں لگائے گئے تقریباً 40 ارب ڈالر کے علاوہ ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ بھارت بھر میں فزیکل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید وسعت دے گا جس میں فُل فلمنٹ سنٹرز، ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس، ڈیٹا سنٹرز، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹمز اور جدید ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کی توسیع شامل ہے ۔