تجارتی پیشرفت نہ ہونے پر امریکا نے برطانیہ سے ٹیک معاہدہ معطل کر دیا
واشنگٹن(اے ایف پی) وائٹ ہاؤس نے برطانیہ کے ساتھ طے پانے والے ٹیکنالوجی تعاون کے معاہدے پر عملدرآمد عارضی طور پر معطل کر دیا ۔۔۔۔
وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق معاہدہ اس وقت تک بحال نہیں کیا جائے گا جب تک برطانیہ تجارتی مذاکرات میں خاطر خواہ پیشرفت نہیں کرتا۔ یہ معاہدہ امریکی صدر ٹرمپ کے دور ہ برطانیہ کے دوران طے پایا تھا، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور نیوکلیئر توانائی میں تعاون بڑھانا تھا۔ امریکی حکام برطانیہ کی جانب سے غیر تجارتی رکاوٹیں برقرار رکھنے پر ناراض ہیں۔ برطانوی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت طے پا جائے گی۔