برازیل :آندھی سے سٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ گر کر تباہ

برازیل :آندھی سے سٹیچو  آف لبرٹی کا مجسمہ گر کر تباہ

برازیلیا (دنیا مانیٹرنگ)جنوبی برازیل میں آنے والی تیز اور شدید آندھی کے باعث اسٹیچو آف لبرٹی کی نقل پر مبنی ایک بڑا مجسمہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز آندھی کے دوران مجسمہ پہلے  جھکتا ہے اور پھر اچانک گر جاتا ہے ، جبکہ اس وقت قریبی سڑک پر ٹریفک رواں دواں تھی۔ادھر مجسمہ نصب کرنے والی کمپنی نے بتایا کہ واقعے کے وقت اطراف کا علاقہ تقریباً خالی تھا، اسی وجہ سے کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں