امریکی کانگریس نے شام پر پابندیاں مستقل ختم کر دیں

امریکی کانگریس نے شام پر  پابندیاں مستقل ختم کر دیں

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی کانگریس نے سابق صدر بشار الاسد کے دور میں شام پر لگائی گئی پابندیاں مستقل طور پر ختم کر دیں۔۔

، جس سے ملک میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار  ہو گئی ہے ۔ سینیٹ نے 77 کے مقابلے میں 20 ووٹ سے 2019 کے "سیزر ایکٹ" کی منسوخی منظور کی۔ نئے شامی صدر احمد الشراع کی حکومت نے پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ کاروباری افراد قانونی خطرات کے بغیر شام میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ قانون کے ختم ہونے سے شام کی معیشت اور تعمیر نو میں مدد ملے گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں