بھارت:نجی شعبے کو ایٹمی توانائی پیداوار کی اجازت،قانون منظور

بھارت:نجی شعبے کو ایٹمی توانائی پیداوار کی اجازت،قانون منظور

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی پارلیمنٹ نے جمعرات کو قانون منظور کیا ہے جس کے تحت نجی شعبے کو ایٹمی توانائی کی پیداوار میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے ۔۔

یہ اقدام حکومت کے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت اگلے چھ سالوں میں صاف توانائی کی پیداوار کو تقریباً تین گنا بڑھایا جائے گا۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک سنگِ میل ہے ، نجی شعبے کو متعدد مواقع ملیں گے ۔واضح رہے بھارت اس وقت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا کاربن خارج کرنے والا ملک ہے اور بجلی کی ضرورت کے لیے کوئلے پر انحصار کرتا ہے ۔حکومت کا ہدف ہے کہ2031تک ایٹمی توانائی کی گنجائش8ہزار180میگاواٹ سے بڑھا کر22ہزار480میگاواٹ کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں