بانی وکی لیکس نے نوبل فاؤنڈیشن کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

بانی وکی لیکس نے نوبل فاؤنڈیشن  کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

سٹاک ہوم(دنیا مانیٹرنگ)وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج نے نوبل فاؤنڈیشن کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا۔۔

، انہوں نے  وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریہ کورینا ماچادو کو 2025 کا امن انعام دینے اور 10لاکھ ڈالر سے زائد رقم کی ادا ئیگی روکنے کی درخواست کی۔ اسانج نے ماچادو کی جانب سے ٹرمپ کی وینزویلا کیخلاف فوجی پالیسیوں کی حمایت پر اعتراض کیا اور کہا کہ یہ نوبل امن انعام کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے ۔ ماچادو نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کی حکمت عملی کی مکمل حمایت کرتی ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں