امریکا نے نیتن یاہو کیخلاف فیصلہ دینے والے عالمی عدالت کے 2 ججز پر پابندی لگا دی

امریکا نے نیتن یاہو کیخلاف  فیصلہ دینے والے عالمی عدالت  کے 2 ججز پر پابندی لگا دی

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف فیصلہ دینے والے عالمی فوجداری عدالت کے 2ججز پر پابندی لگا دی۔۔۔

 امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا کہ نئی پابندیاں آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد لگائی گئیں جس میں نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع گیلنٹ کے وارنٹس گرفتاری برقرار رکھے گئے ۔مارکو روبیو کے مطابق عالمی عدالت کے جج وچا لارڈ کپانڈزے کا تعلق جارجیا اور اردینبالسورین کا منگولیا سے ہے ۔دونوں ججز اور ان کے اہلخانہ امریکا کا سفر نہیں کر سکتے اور ان کے امریکا میں موجود اثاثے منجمدہوں گے ۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ان پابندیوں کو عدالتی آزادی اور عالمی قانونی نظام کے خلاف سنگین حملہ قرار دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں