تائیوان :سب وے ٹرین سٹیشن پر چاقوبردارکاحملہ، 3افراد ہلاک، حملہ آور بھی ماراگیا

تائیوان :سب وے ٹرین سٹیشن  پر چاقوبردارکاحملہ، 3افراد  ہلاک، حملہ آور بھی ماراگیا

تائی پے (اے ایف پی)تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں سب وے ٹرین سٹیشن پر چاقو سے مسلح ایک شخص کے حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔۔۔

 بعد ازاں پولیس کے تعاقب کے دوران  ایک عمارت سے گرنے کے بعد حملہ آور خود بھی ہلاک ہو گیا۔تائیوان کے وزیر اعظم چو جنگ تائی نے کہا کہ حملہ آور نے پہلے 5سے 6سموک بم پھینکے اور پھر لوگوں پر حملہ کیا، فوری طور پر اس حملے کا مقصد واضح نہیں ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں