ترکیہ نے تباہ کئے گئے ڈرون کو روسی ساختہ قرار دے دیا
استنبول (اے ایف پی)ترکیہ نے شمال مغربی علاقے کے دیہات میں مارگرائے جانے والے ڈرون کو روسی ساختہ قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون ازمیت شہر کے قریب گراتھا۔۔۔
جو بحیرہ اسود سے تقریباً 30 کلومیٹر (18 میل)جنوب میں ہے ۔ترک وزارت داخلہ نے ایکس پوسٹ پر پیغام میں کہاکہ ابتدائی نتائج کے مطابق یہ ڈرون روسی ساختہ Orlan10 قسم کا ہے جسے جاسوسی اور نگرانی کے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔