دبئی اور شارجہ میں بارشیں ،سڑکوں پر پانی جمع ،درجنوں فلائٹس منسوخ
دبئی (اے ایف پی)متحدہ عرب امارات کی ریاستوں دبئی اورشارجہ میں شدید بارشوں کے باعث کئی سڑکیں زیر آب آگئیں اور ایئرپورٹس سے درجنوں پروازیں منسوخ کرناپڑیں جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہوئیں۔۔۔
دبئی میں گزشتہ روز 13پروازیں منسوخ کی گئیں ، شارجہ کی مرکزی سڑک مکمل طور پرپانی سے بھر گئی تھی، وہاں کے رہائشیوں کو ننگے پاؤں اس میں سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا ۔دونوں ریاستوں میں بارش کے باعث دفاتربھی نہیں کھل سکے اور اکثر ملازمین کو ورک فراہم ہوم کی ہدایت کردی گئی ہے ۔واضح رہے گزشتہ سال دبئی میں بارشوں کا 76سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاتھا جس کے باعث 2ہزار سے زائدپروازیں منسوخ کرناپڑی تھیں ۔