روسی صحافی نے پوٹن کی پریس کانفرنس کے دوران گرل فرینڈ کو پرپوز کر دیا

روسی صحافی نے پوٹن کی پریس کانفرنس  کے دوران گرل فرینڈ کو پرپوز کر دیا

ماسکو (اے ایف پی)روس کے صدر ولادی میر پوٹن کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے گرل فرینڈ کو شادی کیلئے پرپوز کردیا۔پوٹن کی ماسکو میں ہونیوالی پریس کانفرنس ملک بھر کے ٹی وی چینلز پرنشر کی جارہی تھی کہ۔۔۔

 اس دوران ایک صحافی کریل بازانوف ایک پوسٹر پکڑے ہوئے تھا جس میں لکھا تھا میں شادی کرنا چاہتا ہوں ۔صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ میری گرل فرینڈ اب پریس کانفرنس دیکھ رہی ہے ۔ اولیچکا، مجھ سے شادی کرو!،اس موقع پر وہاں موجود دیگر صحافیوں نے تالیاں بجائیں۔اسکے بعد لڑکی کے جواب کا انتظار کیا گیا جس نے ایک گھنٹے کے بعدہاں کا پیغا م دیدیا جس سے صدرپوٹن کو بھی آگاہ کیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں