مسلمان آبادیاتی خطرہ ،ہندو توا نواز صحافی کی ہندوؤں سے زیادہ بچے پیدا کرنیکی اپیل

مسلمان آبادیاتی خطرہ ،ہندو توا  نواز صحافی کی ہندوؤں سے  زیادہ بچے پیدا کرنیکی اپیل

نئی دہلی(اے پی پی)بھارت میں ہندوتوا نظریات کے حامل صحافی اور سدرشن نیوز کے چیئرمین سریش چوہانکے نے مسلمانوں کو آبادیاتی خطرہ قرار دیتے ہوئے ہندوؤں سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کی۔۔

 انہوں نے حکومت سے مسلم آبادی کم کرنے کے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔ ایک تقریب سے  خطاب میں چوہانکے نے ہندو راشٹر کے قیام کی وکالت کی اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیے ،  ملک بدر کرنے کی بات بھی کی۔ ان کے بیانات کو نفرت انگیز اور آئین کے منافی قرار دیا جا رہا ہے ، جبکہ انسانی حقوق کے حلقوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں