یونانی کوسٹ گارڈ زنے سمندر میں سفر کرنیوالے 395تارکین وطن کو بچالیا
ایتھنز(اے ایف پی)یونانی کوسٹ گارڈ نے گزشتہ روز جنوبی کریٹ کے قریب ایک ماہی گیری کی کشتی اور ایک اور بحری جہاز سے 395تارکین وطن کو بچالیا۔۔۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق کریٹ کے چھوٹے سے جزیرے گاوڈوس سے تقریباً 35 سمندری میل کے فاصلے پر ایک آپریشن میں کوسٹ گارڈ کے ایک جہاز، ایک ڈینش مال بردار اور ایک ہیلی کاپٹر نے 365 افراد کو ایک ماہی گیری کی کشتی سے اتارا جبکہ 30 افراد کوگاوڈوس سے تقریبا ً 25سمندری میل دور فرنٹیکس یورپی فرنٹیئر ایجنسی کی ایک کشتی سے اتارا گیا ،ان افراد کے پاس کوئی سفری دستاویز موجود نہیں اور ان کی شناخت کاعمل جاری ہے ۔