میکسیکو :کرسمس پر مسافر بس الٹ گئی ،10افراد ہلاک ،32زخمی

میکسیکو :کرسمس پر مسافر بس الٹ  گئی ،10افراد ہلاک ،32زخمی

میکسیکو سٹی (اے ایف پی)میکسیکو میں ایک بس حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے ۔ریاست ویراکروز کے حکام نے بتایاکہ حادثہ کرسمس کے موقع پر زونٹیکوماٹلان قصبے میں پیش آیا۔۔۔

 جب کہ گاڑی میکسیکو سٹی سے چکونٹیپیک گاؤں کی طرف سفر کر رہی تھی اورسڑک خراب ہونے کی وجہ سے الٹ کر حادثے کا شکار ہوگئی۔میئرآفس کا کہناتھاکہ مرنے والوں میں 9بالغ افراد اور ایک بچہ شامل ہے ،32زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں