ترکیہ :فٹبال سٹے بازی سکینڈل میں 14فٹبالرز سمیت 24افراد گرفتار
استنبول (اے ایف پی)ترکیہ میں فٹبال سٹے بازی سکینڈل میں 14فٹبالرز سمیت 24افراد کو گرفتار کرلیاگیا ،یہ گرفتاریاں نومبر میں چھ ریفریوں اور اعلیٰ درجے کے کلب ایوسپور کے صدر کو قید کی سزاسنائے جانے کے بعد عمل میں آئی ہیں۔۔۔۔
پراسیکیوٹر آفس کے مطابق 14 فٹبالرز سمیت 29 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں اور 24 کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے ،جن میں ترک دیومالائی کمپنیوں کے سابق صدر گالتاسرائے ، ایوسپور کے نائب صدر اردن تیمور، ترک فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر فتحی کولکسیز، تاجر اور سابق پولیس اہلکار شامل ہیں۔