نئی ریلوے لائن کا افتتاح چین کا تیزترین ریل نیٹ ورک 50ہزار کلومیٹر ہوگیا
بیجنگ (اے ایف پی)چین نے ملک کے وسیع و عریض ہائی سپیڈ ریل نیٹ ورک میں گزشتہ روز ایک نئی لائن کے افتتاح کے ساتھ مجموعی طور پر 50 ہزار کلومیٹر کی فعال آپریٹنگ حد عبور کر لی۔۔۔
چین اس وقت دنیا کا سب سے بڑا ریل نیٹ ورک رکھتا ہے جو زمین کے محیط سے بھی تقریباً پانچواں حصہ زیادہ طویل ہے ۔سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق نئی لائن کا آغاز شہر شی آن سے ہوتا ہے اور یہ شمال میں واقع شہر یان آن پر ختم ہوتی ہے ، دونوں شہر شمالی چین کے صوبے شانشی میں واقع ہیں اور ان کا درمیانی فاصلہ 299کلومیٹر ہے جو تیزترین ٹرین پر صرف 68منٹ میں طے ہوتاہے ۔